سعودی عرب نے باکسنگ کے لیے عامر خان کی خدمات حاصل کر نے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے باکسنگ کے لیے عامر خان کی خدمات حاصل کر نے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ عامر خان آفیشل ٹویٹڑ اکاؤنٹ ۔۔۔

جدہ : سعودی عرب کی وزارت کھیل نے مملکت میں باکسنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی نژاد عامر خان کی خدمات حاصل کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔
سعود ی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپورٹس پبلک اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ باکسرعامر خان کی خدمات حاصل کر رہی ہیں ۔


وہ نئی نسل کو باکسنگ کی تعلیم و تربیت دینے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہپ اس تجویز پر غور کیا جارہاہے کہ عامر خان سے سعودی نوجوان باکسنگ کا ہنر کس طرح سے سیکھیں اور ان سے کس طرح تربیت حاصل کریں ۔جبکہ عامر خان کی مدد سے بہترین ٹرینرز بھی تلاش کیے جارہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں زیرتکمیل زبردست منصوبوں سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گااور معاشرے کے مختلف طبقوں کی امنگیں پوری ہونگی ۔