ثنا میر کی آئرلینڈ کی کپتان کو کرائی گئی گیند ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ ہے ،آئی سی سی

ثنا میر کی آئرلینڈ کی کپتان کو کرائی گئی گیند ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ ہے ،آئی سی سی
کیپشن: ثنا میر آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

لاہور:  ویمن ٹی 20 عالمی کپ میں سابق کپتان ثنا میر کی گیند کو "پلے آف دی ٹورنامنٹ" قرار دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 عالمی کپ میں ثنا میر کی  آئرلینڈ کی کپتان لورا ڈینلے  کو کرائی گئی گیند کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔ثنا نے آئرش کپتان کو شاندار لیگ بریک گیند پر بولڈ کیا تھا۔

پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ثنا میر کی شاندار باؤلنگ پر مبارک باد دی اور ٹویٹر پر لکھا " مبارک ہو ثنا میر آپ واقعی اس اعزاز کی حقدار تھی "۔

8b57e030a760849b84b22770ddd2b374 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 7b1aa7212ac08105d33d17169a84a862 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 b1f33488120cdc3a2b1bfdae69011259