سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی جرمن پولیس افسر کیلئے فیصلہ کن موڑ آن پہنچا

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی جرمن پولیس افسر کیلئے فیصلہ کن موڑ آن پہنچا
کیپشن: image by Official Instagram

برلن:سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی جرمنی کی معروف خاتون پولیس افسر کے لیے ماڈلنگ اور پولیس کے انتخاب کے لیے فیصلے کا وقت آ گیا ۔

44800060cf273f18616cab289f133963

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی جرمنی کی پولیس افسر کولزئیر   کو  اس کے  ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں آئندہ برس جنوری سے فل ٹائم ملازمت پر آنا ہوگا۔

پولیس افسر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے لیے فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے کہ وہ ماڈلنگ کے شعبے کو اختیار کریں یا پولیس میں جائیں۔

خاتون پولیس افسر کولزئیر  نے اس سلسلے میں مداحوں سے رائے بھی طلب کی ہے کہ ان کو کس شعبے میں جانا چاہیئے ، خاتون پولیس افسر  کو  ڈیپارٹمنٹ نے رواں برس چھ ماہ  کی رخصت بھی دی تھی ۔

7c7d5932734aadb5d6a04b7514c8ac16

پولیس افسر کولزئیر کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے، خاتون نے مداحوں کو بتایا تھا ان کو حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں مل رہی بلکہ وہ اپنے سوشل میڈیا  اکاونٹ سے کمائی  کر کے زندگی کا  گزر بسر کر رہی ہے۔

کولزئیر نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ماڈلنگ اور پولیس کو ساتھ لے کر چلیں لیکن اب ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔