Get Alerts

وزیر اعظم نے ای او بی آئی کے پنشن میں اضافہ کو ریاست مدینہ کی طرف ایک قدم قرار دیدیا

وزیر اعظم نے ای او بی آئی کے پنشن میں اضافہ کو ریاست مدینہ کی طرف ایک قدم قرار دیدیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کہا کہ  ای او بی آئی پنشن میں اضافے کو ریاست مدینہ کی طرف ایک اور قدم قرار دیدیا ہے۔

تصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ای او بی آئی پنشن میں اضافے کو ریاست مدینہ کی طرف ایک اور قدم قرار دیدیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ حکومت نے ای او بی آئی پینشن میں 62 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ایک سال میں اسے 8 ہزار 500 تک بڑھا دیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کی سیکورٹی میں مدد ملے گی۔ یہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔