دنیا بھر میں عالمی وبا سے 16 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے

The global epidemic has killed more than 1.6 million people worldwide

نیویارک :عالمی وبا کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 14 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ ایک ہزار 88 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں وبا کے 4 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔


امریکہ میں موذی مرض کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 2 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 62 لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


بھارت وباکے کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 662 اور 98 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔


برازیل میں وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 453 اور 68 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 25 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 893 ہے۔فرانس میں 23 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار 567 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 9 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار 506 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔


ارجنٹائن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے7ہزارایک سو12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں موذی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد14لاکھ 89ہزار3سو28سے تجاوز کر گئی۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ ایک سو78 نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد40ہزار6سو 6ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد13لاکھ 24ہزار7 سو92ہوگئی ہے۔


جنوبی افریقہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران موذی مرض کے 8ہزار 3سو19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8لاکھ 45ہزار 83سے تجاوز کر گئی۔ جنوبی افریقہ کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 205نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد22ہزار9سو 52ہوگئی ۔حکام نے کہا کہ وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد7لاکھ 58ہزار 3 سو73ہوگئی ہے۔


اٹلی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وبا کے 18ہزار 7سو26کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں موذی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18لاکھ 5ہزار 8سو73سے تجاوز کر گئی۔ اٹلی کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 7سو61نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63ہزار 3سو 87ہوگئی۔ حکام نے کہا کہ عالم وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10لاکھ 52ہزار ایک سو63ہوگئی ہے۔