نیویارک : واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکیں گے ۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہوگا ۔
Right in time for the holiday season, we’re starting to roll out carts to make shopping on WhatsApp even easier. Just browse a catalog, select the items you want and send the order as one message to the business. Happy shopping! pic.twitter.com/xstn1J1FqU
— WhatsApp Inc. (@WhatsApp) December 8, 2020
صارفین کیٹلاگ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندید ہ اشیاء آرڈر کرسکیں گے ۔ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ کوئی بھی خواہش مند صارف اگر کوئی چیز آن لائن منگواناچاہتا ہے تو اسے کیٹلاگ سے اسے منتخب کرنا ہوگا۔
واٹس ایہ برنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔