سوشل میڈیا صارفین جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا پر برس پڑے

سوشل میڈیا صارفین جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): معروف اداکارہ منشا پاشا کی اداکار جنید خان کیساتھ سامنے آنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ دنوں میں  آنے والی نئی فلم 'کہے دل جدھر 'کی جوڑی منشا پاشا اور جنید خان گزشتہ روز لاہور میں جاری برائیڈل فیش ویک میں ریمپ پر واک کرتے نظر آئے.

413c03ca8b6ab5e5862e55aa1df68ec1


واک کے دوران جنید خان  نے  اداکارہ منشا پاشا کو گود میں اٹھا لیا  مگر سوشل میڈیا صارفین کو یہ حرکت ایک بالکل پسند نہ آئی اور اس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جنید خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کہے دل جِدھر کی تشہیر کے لیے سرگرم ہیں ، جو آنے والے دنوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منشا پاشا سماجی کارکن جبران ناصر کی اہلیہ بھی ہیں، دونوں نے رواں برس اپریل میں شادی کی تھی۔