اسرائیلی  فوج کو ایران پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم

اسرائیلی  فوج کو ایران پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم

یوروشیلم : اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نےفوج کو ایران پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی  میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز  کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ ہونے والی اہم ملاقات میں امریکی حکام کو بھی  اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج  سے نمٹنے کی  تیاری کرنے کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں امریکہ پر بھی اس بات پر  زور دیا ہے کہ  ایران پر  دباؤ میں مزید اضافہ کیا جائے۔

اسرائیل کے ایک سینئر دفاعی اہلکار نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی حکام کو ایران پر حملے کی تاریخ سے مطلع کر دیا ہے۔