سائفر کیس : عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر کل فرد جرم عائد ہوگی 

سائفر کیس : عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر کل فرد جرم عائد ہوگی 

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس میں آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچے تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹادیں۔

خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر بات کروں گا۔

تاہم سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور اب عدالت نے فرد جرم کے لیے کل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کوکیس کی نقول فراہم کردی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں