ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،27 دہشت گرد ہلاک، 25 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،27 دہشت گرد ہلاک، 25 جوان شہید
سورس: File

ڈی آئی خان : دہشت گردوں نے  ڈیرہ اسماعیل خان میں حملہ کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں 27دہشت گرد مارے گئے۔دربن  کے علاقے میں  خودکش حملے  میں پاک فوج کے 23جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دربن میں دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی لے کر چوکی پر حملہ آور ہوئے۔دہشت گردوں کو چوکی میں داخلے سے روکا گیاتوانہوں نےبارودسےبھری گاڑی سکیورٹی پوسٹ سےٹکرادی جس سے سکیورٹی پوسٹ تباہ ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق درہ زندہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ  آپریشن میں   دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

کلاچی میں 4،دربن میں6دہشتگردمارےگئے۔کلاچی میں  دہشت گردوں کے ساتھ  بہادری  سے لڑتے ہوئے2جوان شہید   ہوئے

مصنف کے بارے میں