حریم شاہ سب سے زیادہ تلاش  کی جانےو الی شخصیت

  حریم شاہ سب سے زیادہ تلاش  کی جانےو الی شخصیت

لاہور:گوگل سرچ لسٹ میں حریم شاہ   کو سب سے زیادہ تلاش کیاگیا۔  حریم شاہ پاکستان کی 2023 کی گوگل سرچ لسٹ میں سرفہرست رہیں۔  سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی حریم شاہ کے بعد علیزہ سحر  بھی اس فہرست میں  شامل تھیں۔
ہر سال، دسمبر میں، گوگل تمام ممالک کی سرفہرست تلاشوں کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتا ہے۔اس سال گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

 پاکستان میں سرفہرست سرچز کی فہرست میں کرکٹ گیمز، ایونٹس، خبریں، ترکیبیں، ٹی وی شوز، موویز، ٹیکنالوجی، اور شخصیات شامل ہیں۔ گوگل کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے کرکٹرز اور سوشل میڈیا سٹارز کو سرچ کیا جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر شامل تھیں جب کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چھٹے نمبر پر ہیں۔


  اس فہرست میں ٹائیگر شیروف تیسرے،عبداللہ شفیق چوتھے ، عثمان خان پانچویں، انوارالحق کاکڑ چھٹے، گلین میکسویل   ساتویں ، شبمن گل  آٹھویں،  سعود شکیل نویں، حسیب اللہ خان دسویں نمبر پر ہیں۔


ایونٹ کی فہرست میں پاکستانی 2023 میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس کی تلاش کے ساتھ ساتھ ملک میں اگلے عام انتخابات کے بارے میں سوچنے میں مصروف تھے۔فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی ہالی وڈ کی فلموں اور شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں جوان اور پٹھان کی تلاش میں تھے۔سب سے دلچسپ چیز ریسیپیز کی تلاش تھی اور ایک بار پھر ناشتے کے شوقین ملک میں سموسے کی ریسیپیز پاکستان میں سرچ میں سرفہرست رہی۔

مصنف کے بارے میں