میگھن مورکل  پرنس ہیری کےنقش قدم پر ،شاہی خاندان کے رازوں سے پردہ اٹھائیں گی

میگھن مورکل  پرنس ہیری کےنقش قدم پر ،شاہی خاندان کے رازوں سے پردہ اٹھائیں گی

 برمنگھم:پرنس ہیری کے بعدمیگھن مورکل  یادداشتوں کو کتاب کاحصہ بنائیں گی۔ انہوں نے بھی کتاب  لکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔ وہ  جلد اپنی یادداشتوں کو کتاب کاحصہ بنائیں گے ۔

امکان ظاہر کیاجارہا ہےکہ جس طرح  پرنس ہیری  نے شاہی تعصب کی بات کی ہے اسی طرح میگھن مورکل  بھی کتاب میں  شاہی تعصب کا ذکر کریں۔  ڈچز آف سسیکس میگھن مورکل اپنی یادداشت لکھنے میں اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں۔

سیاسی ماہرین  کاکہنا ہےکہ  ہوسکتا ہےکہ ہیری کی کتاب میں جو حصہ رہ گیا ہومیگھن اپنی کتاب میں وہ باتیں کریں اور یہ بھی ہوسکتا ہےکہ وہ  صرف اپنی اور شاہی خاندان کی زندگی کے بارےمیں بات کریں ، تاہم اس بارے میں مزید کچھ واضح نہیں کیاگیا  نہ ہی میگھم مورکل نے کچھ بتایا ہے ۔ تاہم ادبی حلقوں میں میگھن کے اس فیصلے کوسراہاجارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں