اسلحہ لائسنس چاہئے تو پہلے ٹریننگ کرو: اجرا دو روز کی تربیت سے مشروط کردیاگیا

 اسلحہ لائسنس چاہئے تو پہلے ٹریننگ کرو: اجرا دو روز کی تربیت سے مشروط کردیاگیا

اسلام آباد :اسلحہ لائسنس چاہئے تو پہلے ٹریننگ کرنا ہوگی، اسلحہ لائسنس کا  اجرا دو روز کی تربیت سے مشروط کردیاگیاہے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے اسلحہ لائسنس کا اجراء اور تجدید 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کردی گئی۔


وفاقی پولیس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازمی ہوگی، شہری پولیس لائنز کی شوٹنگ رینج پر 2 دن کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔


نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ پر لائسنس کا اجرا اور تجدید ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائنز شوٹنگ رینج پر شہری معمولی فیس کے بعد فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کےلیے آ سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں