لاہور:لاہور شہر میں موسم سرما کی پہلی دھند نے صبح کے وقت شہری علاقوں میں حد نگاہ شدید طور پر کم کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد اہم موٹرویز اور شاہراہیں بند کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم-2 لاہور سے ہرن مینار تک بند رہی۔ موٹروے ایم-3 فیض پور سے درخانہ تک۔موٹروے ایم-5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر اور گڈو انٹرچینج سے روہڑی تک بند رہی۔ لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم-11 پر بھی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گاڑی چلانے میں احتیاط برتنے اور دھند کے دوران سفر محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ دھند کی یہ صورتحال دن کے آغاز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔