Get Alerts

سیاست میں مثبت اشارے،مریم نواز کا بلاول بھٹو کو خوش آمدید، پی پی پی کے چیئرمین  کا خلوص اور مثبت خیرمقدمی پیغام پر شکریہ

سیاست میں مثبت اشارے،مریم نواز کا بلاول بھٹو کو خوش آمدید، پی پی پی کے چیئرمین  کا خلوص اور مثبت خیرمقدمی پیغام پر شکریہ

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرخلوص اور مثبت خیرمقدمی پیغام پر اپنے شکریے کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا شکریہ محترمہ چیف منسٹر، آپ کی جانب سے کیا گیا استقبال اور مثبت رویہ قابلِ قدر ہے۔
مریم نواز شریف نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا اور بیان میں کہا "پنجاب آپ کا گھر ہے اور آپ کو یہاں ہمیشہ عزت و احترام کی جگہ ملے گی۔
سیاسی حلقوں کے مطابق یہ خوشگوار تبادلۂ خیال ملکی سیاست میں باہمی احترام اور مفاہمت کے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے اور عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

ٹیگز: