Get Alerts

متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے لیے بھی سال نو کی تعطیل کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے لیے بھی سال نو کی تعطیل کا اعلان کر دیا

ریاض : متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ سال نو کی تعطیل کو اب قومی تعطیلات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ انسانی وسائل کے مطابق، اب متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کو بھی یکم جنوری 2026 بروز جمعرات کو چھٹی دی جائے گی۔

یہ اقدام سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس دن کو لطف اندوز ہو سکیں۔

یاد رہے کہ یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، اور اسی طرح 2 فروری 2026 بروز جمعہ کو سرکاری ملازمین کو ورک فرام ہوم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ٹیگز: