مظفر گڑھ: غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

مظفر گڑھ: غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

مظفر گڑھ: حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر شوہر کے ظلم کا شکار ہو گئی۔ روہیلانوالی کی رہائشی خاتون کی سات ماہ قبل ساجد نامی شخص سے شادی ہوئی تھی لیکن آج شوہر نے بیوی پر بدچلنی کا الزام لگا کر اس کی ناک کاٹ دی۔

خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے خاتون کا بیان لینے آئی تو متاثرہ خاتون نے شوہر کیخلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔ پولیس خاتوں کا بیان لیکر واپس چلی گئی اور مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں