جی سرکار پروگرام کے ہوسٹ نعمان اعجاز نے عیشال فیا ض سے متعلق کونسا اہم انکشاف کیا ؟

G Sarkar, Neo News Program, Comedy Program, DIG Sohail Ch, Ayesha Taur

معروف اداکارہ عیشال فیاض نے جی سرکار پروگرام میں اپنے کیرئیر سے متعلق اہم حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، شروع میں فلم کرنے کی وجہ سے انکے ڈرامہ کرئیر میں بھی بریک آیا۔

نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں ہوسٹ نعمان اعجاز کے سوال پر عیشال کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میں سب کچھ بہت جلد ی میں ہوتا ہے ،سٹیج کے پیچھے ایک افرا تفری سا ماحول ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ میں ایسا نہیں ہوتا ۔

عیشال کا کہناتھا کہ انہیں فلم کی نسبت ڈرامہ میںاداکاری کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے ،عیشال نے کہا کہ انہیں گھریلو اخراجات کی فکر نہیںہے اس لیے صرف وہ ہی پراجیکٹ کرتی ہوں جو پسند آئے ۔

پروگرام جی سرکار کے دوسرے مہمان نوجوان اداکار عاصم محمود نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈرامے میں نعمان اعجاز کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ۔

عاصم محمود نے پروگرام میں شاعری اور گانا سنا کر جی سرکار شو کو چار چاند لگا دئیے ۔