سیاسی حلقوں میں بھی محمد رضوان کی دھوم

Shaheen Afridi, Muhammad Rizwan, PSL,

 اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو نیا پاکستان کا سفیر قرار دے دیا۔

شہریار آفریدی نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کے ورچوئلی شاہین آفریدی کو گلے لگانے کی ویڈیو شیئر کی۔ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی روح محبت کرنے والی ہے جنہوں نے جارحانہ شاہین آفریدی کو گلے لگایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز محبت پھیلا رہے ہیں اور نفرت کا مقابلہ کر رہے ہیں،یہ ہمارا وژن اور مشن ہے، رضوان پر فخر ہے جو نیا پاکستان کا حقیقی سفیر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔

شاہین شاہ کے غصے کے جواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں اور تصوراتی طور پرا نہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔