کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

QGvsIU, PSL 7, PSL 2022, Sarfraz Ahmed

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد آخری اوورز میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ،کوئٹہ  نے ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کر لی ،سرفرازاحمد نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز سکور کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا نے والے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا مشکل ہدف دیا ۔

یو نائیٹڈ  کی جا نب سے   ایلیکس   ہیلز     نے  38 گیندوں پر 62   رنز بنا  کر نمایاں   رہے جبکہ فہیم اشرف      نے 55  رنز   کی دھواں  دھار   اننگز کھیلی ۔

شاہد آفریدی اور  جیمز فاکنر   نے دو دو  کھلا ڑیوں  کو آؤٹ کیا ،جو اب میں   کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز       نے   ہدف  پانچ وکٹوں    کے نقصان پر پو را  کر لیا ۔

کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز          کی جا نب سے   جیسن   رائے     نے دھواں  دھار     54 رنز  بنائے،شاداب خان  نے تین   ، جبکہ محمد  وسیم   اور حسن علی ایک ایک   کھلا ڑی کو آؤٹ کیا ۔