زینت امان کو انسٹا گرام پر ایک سال ہوگیا، تجربات کے ساتھ نئی تصاویرشیئر کردیں

زینت امان کو انسٹا گرام پر ایک سال ہوگیا، تجربات کے ساتھ نئی تصاویرشیئر کردیں

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ زینت امان کو انسٹا گرام پر ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے  اپنے تجربات کے ساتھ ساتھ  نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔ اس بارے میں زینت امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میں گذشتہ ایک برس سے  انسٹا گرام استعمال کررہی ہوں۔ میرا انسٹا گرام استعمال کرنے کاتجربہ بہت اچھارہا۔زینت امان  نے اس موقع پر اپنی ٹیم اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسٹاگرام کے ساتھ ان کی مدد کی۔

زینت امان نے انسٹاگرام پر جو تصاویر شیئر کیں ان تصاویر میں  اداکارہ کو سیاہ ٹاپ میں ملبوس دکھایا گیا ہے ۔انہوں نے اس تصویر میں کم میک اپ کیا ہے اور  سنہری بالیوں کے ساتھ ساتھ  ،چین  بھی پہنی ہے۔ 

انہوں نے انسٹا گرام پر  لکھا کہ  لوگوں کا خیال ہے کہ تبدیلی کے تجربات نوجوانوں کی ترجیح ہیں لیکن میرا نظریہ مختلف ہے، تجربات کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا ضروری نہیں ہے۔ ان کاکہناتھا کہ زندگی میں جب چاہیں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ  زینت امان 1970 میں مس ایشیا پیسفک انٹرنیشنل مقابلہ جیتنے کے بعد 70 اور 80 کی دہائی کے دوران انڈسٹری میں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے خاصی مقبول ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے  انڈسٹری کو  'ستیم شیوم سندرم'، 'ڈان'، 'یادوں کی بارات'، 'ہرے راما ہرے کرشنا'، 'قربانی، دوستانہ'، 'دھرم ویر' جیسی کئی ہٹ فلمیں دیں۔ 

4a34d723a92e43a586b8f4a087613604

مصنف کے بارے میں