Get Alerts

بیرسٹر سیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا

بیرسٹر سیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا

پشاور:  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی جانب سے پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا عمل جاری ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کی گئی ہے۔

دونوں عہدوں پر تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: