Get Alerts

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چوٹ لگنے سے زخمی،سی ایم ایچ میں زیر علاج ،آئی ایس پی آر

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چوٹ لگنے سے زخمی،سی ایم ایچ میں زیر علاج ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ٹیگز: