Get Alerts

سونے کی قیمتوں میں حالیہ تیزی کے بعد آج استحکام

 سونے کی قیمتوں میں حالیہ تیزی کے بعد آج استحکام

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم آج سونے کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 1972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اور آج دس گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں رجحانات اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جبکہ آج مارکیٹ میں استحکام رہا۔

ٹیگز: