Get Alerts

بنگلہ دیش: عام انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری؛ بی این پی اور 11 جماعتی اتحاد میں سخت مقابلہ

بنگلہ دیش: عام انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری؛ بی این پی اور 11 جماعتی اتحاد میں سخت مقابلہ

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے فرار کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد اب ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ ان انتخابات کو عالمی سطح پر بنگلہ دیش میں جمہوریت کی واپسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق، پولنگ کے دوران خواتین اور نوجوان ووٹرز کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔ نوجوانوں اور خواتین نے پارلیمنٹ کی 299 نشستوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے جوش و خروش کے ساتھ حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ان انتخابات میں دو بڑے سیاسی قوتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو ان انتخابات میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کی سربراہی میں 11 جماعتوں کا مضبوط اتحاد میدان میں ہے، جس میں جولائی کے انقلاب کے روحِ رواں طالب علم رہنماؤں کی "نیشنل سٹیزن پارٹی" بھی شامل ہے۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے اور حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو کم از کم 151 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
 حسینہ واجد کے 15 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کے بعد یہ پہلے الیکشن ہیں، جس کی نگرانی عالمی مبصرین بھی کر رہے ہیں۔ ابتدائی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ رات گئے شروع ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: