چیف جسٹس نے یاسمین راشد کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

چیف جسٹس نے یاسمین راشد کو استعفیٰ دینے سے روک دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے چیف جسٹس سے شکوہ کیا کہ آپ کے ریمارکس پر اپوزیشن مجھ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے یاسمین راشد کاحوصلہ بڑھایا اور بولے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ کو استعفیٰ نہیں دینے دینگے ،آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے،ہمارے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کی جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کس نے آپ کے خلاف یہ مہم شروع کی؟ ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہیں ایسے واٹس ایپ میسج موجود ہیں تو کیا ان حالات میں کام کرنا چھوڑ دیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مستعفی ہونے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کام جاری رکھیں ،انہیں کسی صورت مستعفی نہیں ہونے دیں گے۔