کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے حکومتی اخراجات آمدن سے زیادہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں رضا باقر نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باعث عالمی مالیاتی اداروں سے رابطہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود فارن ایکسچینج ریزروکو بڑھایا ، معیشت بہتر رہی ۔ انکا کہنا تھا کہ دو سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کم ہوا جبکہ ایمرجنگ اور ترقی یافتہ مارکیٹ میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی ریشو بڑھا ہے ۔
رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کے احساس پروگرام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے ،احساس کیش پروگرام میں ہر تین میں سے ایک گھر کو نقد کیش پہنچایا گیا۔