صدر مملکت نے 3 بلوں کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے 3 بلوں کی منظوری دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت 3 بلوں کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عارف علوی کی جانب سے جووینائل جسٹس سسٹم (ترمیمی ) بل 2022 اور دارالحکومت اسلام آباد علاقہ جات بچوں کے تحفظ کا (ترمیمی ) بل ، 2022 کی منظور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل کمیشن (ترمیمی ) بل 2022 اور شوکت فیاض احمد ترین کی بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل نامزدگی کی منظوری بھی دی ہے۔
اس کے علاوہ صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت شوکت فیاض ترین کو بطور وزیر خزانہ ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔