آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی آٹھویں، شاہین کی چوتھی پوزیشن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی آٹھویں، شاہین کی چوتھی پوزیشن
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی چوتھے اور حسن علی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جو روٹ دوسرے، سٹیو سمتھ تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، روہت شرما پانچویں، دیموتھ کرونارتنے چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، بابراعظم آٹھویں ویرات کوہلی نوویں اور ڈین ایلگر 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، کائل جیمی سن تیسرے، شاہین شاہ آفریدی چوتھے، کاگیسو ربادا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ٹم ساؤتھی ساتویں، جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، نیل ویگنر نوویں اور حسن علی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، کائل جیمی سن ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور کولن ڈی گرینڈہوم 10 ویں نمبر پر ہیں۔