کورونا کے بڑھتے کیسز ،این سی او سی نے نیا اعلامیہ جاری کر دیا ,پابندیاں شروع

Pakistan NCOC, New Instruction

اسلام آباد:این سی او سی کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سنٹرل قرنطینہ پالیسی کو منسوخ کر دیا گیا ،بیرون ملک سے پاکستان پہنچے والے کرونا پازیٹو افراد کیلئے بھی نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق چاروں صوبوں میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نئی ہدایات کے مطابق بیرون ملک سے پہنچنے والے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ کریں گے۔

بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر 10 روز قرنطینہ کریں گے،سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں موجود مسافروں کوبھی گھر منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے این سی او سی احکامات کے پیش نظر صوبے میں بڑے اجتماعات اور تقاریب پر پابندی لگا دی ہے ،اعلامیہ کے مطابق اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے ۔