پشاور:سرچ آپریشن میں افغان مہاجرین سمیت 25 مشتبہ افراد گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

پشاور:سرچ آپریشن میں افغان مہاجرین سمیت 25 مشتبہ افراد گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

پشاور: شہر  اور  نواحی علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے پیش نظر 6 تھانوں کی حدود میں سرچ آپر یشن کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران افغان مہاجرین سمیت 25 مشتبہ افراد کو  گرفتار کرلیا ، ملزمان میں رہزن گروہ کے ارکان بھی شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 5 کلاشنکوف, 2بندوق، 9 پستول 8ہزار کارتوس, 5 کلو چرس,80 موبائل فونز، اور8 بوتل شراب برآمد ہوئی ہے ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج  کرکے تفتیش  شروع کردی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ بڈھ بیر, چمکنی, ٹاون، سربند, ریگی،  خیبر,اور شاہپور میں کیاگیا ۔

مصنف کے بارے میں