نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دےد ی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دےد ی
سورس: file

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے 227 رنز کے ہدف میں پاکستانی ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 33 کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔  افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

 
شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر اور عباس آفریدی ایک ایک رن بنا سکے، عامر جمال 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 جبکہ ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ اش سوڈھی کے حصے میں آئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل (61 رنز) اور کپتان کین ولیمسن (57 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

 میزبان ٹیم کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نےاوپننگ کی اور دوسری ہی گیند پر ڈیوڈ کونوے شاہین آفریدی نکی گیند کا شکار ہو گئے۔ دوسرے اوپنرفن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔ 

 
عام انتخابات، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں اضافہ
 
پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ کیے گئے اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔ 

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انھیں صرف 19  رنز پر کیچ آؤٹ کردیا ، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


 
جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے  مارک چیمپن  نے 26، ایڈم ملن 10 اورٹم سوتھی کو صرف 6 رنز پر آؤٹ  ہوگئے جبکہ ایش سودھی  اور میٹ ہینری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا یہ پہلا میچ تھا، جس میں قومی ٹیم نے بری طرح سے شکست کھائی۔  دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔

مصنف کے بارے میں