Get Alerts

ایران کے خلاف فوجی آپریشن سمیت مختلف آپشنز زیر غور:امریکی صدر ٹرمپ

 ایران کے خلاف فوجی آپریشن سمیت مختلف آپشنز زیر غور:امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور فوجی آپشن سمیت متعدد اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے اپوزیشن لیڈرز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امریکی حکومت ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے، جس کے لیے وہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے بات کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے گزشتہ روز جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا، اور ممکنہ ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین لینڈ کی ڈیل کو مکمل کر لینا چاہیے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات متوقع ہے۔

ٹیگز: