Get Alerts

اسرائیل  کا ایران میں مظاہرین کی حمایت کا اعلان، حکومت پر تنقید

اسرائیل  کا ایران میں مظاہرین کی حمایت کا اعلان، حکومت پر تنقید

تل ابیب :اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی مظاہروں کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے اور ایرانی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے مظاہرے پورے ایران میں پھیل گئے ہیں اور ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، لیکن اسرائیل کا مسئلہ ایرانی حکومت سے ہے، نہ کہ عوام سے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی برآمدکنندہ ہے اور یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے اور بین الاقوامی سطح پر ایک مسئلہ ہے۔

ٹیگز: