اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کمیشن نے جسٹس راجہ انعام آمین منہاس، جسٹس اعظم خان، اور جسٹس محمد آصف کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے بعد ان ججز کا تقرر مکمل اور مستقل ہو گیا ہے۔