Get Alerts

لاہور اور چکوال میں برفباری؟ دعوے بے بنیاد، پاکستان میں غیر معمولی سردی کی توقع نہیں!

لاہور اور چکوال میں برفباری؟ دعوے بے بنیاد، پاکستان میں غیر معمولی سردی کی توقع نہیں!

لاہور ،چکوال : سوشل میڈیا پر لاہور، چکوال اور دیگر شہروں میں آئندہ چند روز میں شدید سردی اور برفباری کے دعوے گردش کر رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر عمر سیف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پولر ورٹیکس کی وجہ سے اگلے آٹھ سے دس دن میں پاکستان میں تاریخی سردی آئے گی۔

تاہم محکمہ موسمیات اور ماہرین نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پولر ورٹیکس صرف قطب شمالی میں پایا جاتا ہے اور پاکستان پر اس کا کوئی براہِ راست اثر نہیں پڑتا۔ ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ممکن ہے۔ میدانی علاقوں میں دن کے وقت سردی زیادہ محسوس ہونے کی وجہ دھند اور سورج کی کمی ہے، نہ کہ کوئی غیر معمولی سردی۔

ٹیگز: