Get Alerts

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے طریقہ کار سے ایوان کو آگاہ کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے طریقہ کار سے ایوان کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے طریقہ کار پر بریفنگ دی ہے۔

سپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق اس وقت اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، جس کے لیے ارکانِ اسمبلی کی جانب سے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے نامزد امیدواروں کی فہرست کل سہ پہر تین بجے تک جمع کرائی جائے گی۔

سپیکر کے مطابق اس سلسلے میں 76 ارکانِ اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی فہرست پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہے، جس کی تصدیق چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے بھی کر دی ہے۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ تقرری کا باقاعدہ پراسس کل سے شروع ہوگا اور اگر ضرورت پیش آئی تو تاریخ میں تبدیلی کر کے نئی فہرست بھی جمع کروانے کی گنجائش موجود ہے۔

سپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل مکمل طور پر شفاف اور آئینی و قواعد کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: