Get Alerts

جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا

جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد:احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی ہے اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو اس حوالے سے خط بھی لکھا۔