سعودی ائیر لائن سب پر بازی لے گئی 

Saudi Arabia, Alsaud Air Line

ریاض: سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کرنے میں بازی لے گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے اپنے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کیں جس کے باعث سب سے کم شکاتیں سامنے آئیں جبکہ دیگر ایئرلائنز کے حوالے سے مسافروں نے زیادہ شکوے کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021 میں مسافروں کی جانب سے 295 شکایات موصول ہوئیں جن میں مختلف فضائی کمپنیوں کے حوالے سے مسافروں نے شکوہ کیا ہے تاہم السعودیہ کے بارے میں سب سے کم شکایات موصول ہوئیں۔

جبکہ ناس ایئر سے متعلق 15 شکایات موصول ہوئیں، ان کے حل کا تناسب 89 فیصد رہا۔ اسی طرح اے ڈیل ایئر کے لیے موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 18 رہی جن کے حل کا تناسب 51 فیصد رہا۔

سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ موصول ہونے والی شکایات میں سب سے زیادہ ٹکٹ ری فنڈ کے حوالے سے تھی دوسرے نمبر پر فلائٹ کینسلیشن اور تاخیر کی شکایت سب سے کم رہی، بعض مسافروں نے ایئرپورٹس سے متعلق بھی شکایات درج کرائیں جنہیں حل کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

خیال رہے کہ فضائی مسافروں کی سہولت میں مزید بہتری کے لیے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔