خواہش ہے بلاول بھٹو میری زندگی میں وزیر اعظم بنیں: آصف زرداری 

خواہش ہے بلاول بھٹو میری زندگی میں وزیر اعظم بنیں: آصف زرداری 
سورس: Twitter

نواب شاہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواہش ہے اپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم بنتا دیکھوں ۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اسے عوام کے دکھوں کا احساس ہے۔ 

نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی خدمت ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے سندھ کے عوام کی خدمت میں اپنی پوری توانائیاں صرف کردیں ۔آپ نے عوام کی خدمت کی، عوام نے آپ کو منتخب کرکے صلہ دیا۔

بلدیاتی نمائندوں کو دیے گئے عشائیے میں چوہدری طارق، ضیا الحسن لنجار، علی اکبر جمالی، علی حسن زرداری، سید سردار علی شاہ، علی مدد جتک، سلیم رضا جلبانی، غلام قادر چانڈیو ودیگر موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں