Get Alerts

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد دورہ، کشمیری سول سوسائٹی کے ساتھ گرم جوشی سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد دورہ، کشمیری سول سوسائٹی کے ساتھ گرم جوشی سے ملاقات

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کشمیری سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس دوران شرکاء نے زور دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

کشمیری عوام نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی کشمیری لباس پیش کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بہادری کو سراہا۔ پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرا کر مظفر آباد میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

شرکاء نے بھرپور نعرے لگائے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، اور یہ جذبہ ہر دل میں زندہ ہے۔

ٹیگز: