Get Alerts

ہمت کریں تو یقین کا سورج طلوع ہوتا ہے:مریم نواز کا امید کا پیغام

 ہمت کریں تو یقین کا سورج طلوع ہوتا ہے:مریم نواز کا امید کا پیغام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امید کے عالمی دن کے موقع پر ایک پرامید اور حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمت اور حوصلہ کے ساتھ امید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے جو ہمیں مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے کی طاقت دیتی ہے۔

مریم نواز نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر بچے کو معیاری تعلیم، ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اور ہر بے گھر کو اپنی چھت کا سکون ملے گا۔

ٹیگز: