Get Alerts

پشاور ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو نیب تفتیش میں شامل ہونے کا حکم، نیب کو جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

پشاور ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو نیب تفتیش میں شامل ہونے کا حکم، نیب کو جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ تفتیشی عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔

یہ فیصلہ اعظم سواتی کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) سے نام نکلوانے اور متحدہ عرب امارات (UAE) سفر کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سنایا گیا۔

عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے انویسٹی گیشن افسر کو آئندہ سماعت پر عدالت کو تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کرنا ہوگا۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ درخواست گزار پہلے بھی عدالت کے حکم پر ای سی ایل، پی سی ایل اور دیگر فہرستوں سے نام نکلوا چکا ہے اور اس عرصے کے دوران کوئی جرم سرزد نہیں ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اعظم سواتی دل کے مریض ہیں اور انہیں یو اے ای کے لیے 60 دن کا میڈیکل ویزا جاری ہو چکا ہے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ درخواست گزار کا آئینی حق ہے کہ اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے اور آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔

فی الحال عدالت نے بیرون ملک جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں سنایا تاہم نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفتیش مکمل کرے تاکہ آئندہ سماعت پر فیصلہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: