Get Alerts

190 ملین پاؤنڈ کیس میں شہزاد اکبر کا بدنیتی پر مبنی کردار سامنے آگیا

190 ملین پاؤنڈ کیس میں شہزاد اکبر کا بدنیتی پر مبنی کردار سامنے آگیا

اسلام آباد :تحقیقات کے مطابق، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) سے حاصل کردہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم ریاست پاکستان کے بجائے بحریہ ٹاؤن کراچی کے فائدے کے لیے استعمال کی گئی۔

رقم براہ راست سپریم کورٹ رجسٹرار کے ایک "نامزد اکاؤنٹ" میں منتقل کی گئی، جسے بعد ازاں بحریہ ٹاؤن کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔اس سارے عمل میں شہزاد اکبر نے جان بوجھ کر ایف بی آر، ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک کو اعتماد میں نہیں لیا، جو شفاف عمل کا لازمی حصہ تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شہزاد اکبر نے 6 نومبر 2019 کو خفیہ معاہدے پر دستخط کیے، لیکن 3 دسمبر 2019 کو کابینہ میں پیش کیے گئے معاہدے میں اس حقیقت کو چھپایا۔

قانونی ماہرین اور تحقیقاتی ادارے اس عمل کو بدنیتی اور اختیارات کے غلط استعمال کی واضح مثال قرار دے رہے ہیں، جس سے ریاستی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا۔