Get Alerts

پی سی بی نے پی ایس ایل کی مالی حیثیت جانچنے کا فیصلہ

پی سی بی نے پی ایس ایل کی مالی حیثیت جانچنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثوں کی قیمت معلوم کرنے کے لیے ایک جامع تجزیہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے پی سی بی نے ایک اشتہار جاری کیا ہے، جس میں کسی ماہر کمپنی سے خدمات لینے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ تجزیے میں پی ایس ایل کی تمام چھ ٹیموں کی مالیت کے ساتھ ساتھ کمرشل حقوق اور دیگر مالی اثاثہ جات کی جانچ بھی شامل ہو گی۔

بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لیگ کے مکمل مالی جائزے کے بعد مستقبل کی منصوبہ بندی اور فیصلے کیے جائیں گے، جن میں اگلے سیزن سے قبل نئی ٹیموں کی شمولیت، ٹائٹل اسپانسرشپ اور براڈکاسٹ معاہدوں کا تعین شامل ہے۔

ٹیگز: