Get Alerts

فتٹبال ورلڈ کپ : اعصاب شکن مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کا سفر تمام، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فتٹبال ورلڈ کپ : اعصاب شکن مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کا سفر تمام، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کنساس سٹی:دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں بدھ کو اس کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔

میچ کے 10ویں منٹ میں الیکسس میک ایلسٹر نے لیونل میسی کے کراس پر گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلائی، جسے سوئٹزرلینڈ کے ڈین اینڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔ میچ کا رخ اس وقت بدلا جب 72ویں منٹ میں سوئس اسٹرائیکر بریل ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔ 112ویں منٹ میں جولین الواریز نے 25 گز کی دوری سے شاندار گول کر کے ارجنٹینا کو دوبارہ برتری دلائی، جبکہ اسٹاپیج ٹائم میں لاؤتارو مارٹینیز نے جوابی حملے پر تیسرا گول داغ کر ارجنٹینا کی 1-3 سے فتح اور سیمی فائنل میں رسائی پر مہر لگا دی۔

ٹیگز: