Get Alerts

انجن میں خرابی، اماراتی کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ

انجن میں خرابی، اماراتی کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ

کراچی : اماراتی ایئرلائن کے ایک کارگو طیارے نے انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرلی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق کارگو طیارہ جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز اس کے انجن میں اچانک تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس پر اے ٹی سی نے فوری کلیئرنس جاری کی۔ اجازت ملنے کے بعد پرواز EK9801 نے بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

پی اے اے کے مطابق اس وقت طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہا تھا، جبکہ لینڈنگ کے بعد انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کے تکنیکی معائنے کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شارجہ سے کراچی آنے والی ایک پاکستانی نجی کارگو کمپنی کی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

ٹیگز: