Get Alerts

ایل پی جی شعبے کا قیمتوں اور کوٹہ سسٹم میں اصلاحات کا مطالبہ

ایل پی جی شعبے کا قیمتوں اور کوٹہ سسٹم میں اصلاحات کا مطالبہ

لاہور: ایل پی جی صنعت سے وابستہ نمائندوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین اور کوٹہ تقسیم کے موجودہ نظام میں ضروری اصلاحات کی جائیں تاکہ صارفین کو معیاری، محفوظ اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

لاہور میں منعقدہ صنعتی نمائندوں کے اجلاس میں ایل پی جی سیکٹر کو درپیش مسائل، قیمتوں کے نظام اور سپلائی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسی میں بہتری لا کر نہ صرف صنعت کو درپیش مشکلات کم کی جا سکتی ہیں بلکہ صارفین کو بھی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی شفاف، محفوظ اور بلا تعطل فراہمی کے لیے حکومت اور ریگولیٹری اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس موقع پر حاجی نعمان نے مطالبہ کیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے سے قبل صنعت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے تاکہ فیصلے زمینی حقائق اور کاروباری ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریگولیٹری اداروں سے مؤثر رابطے اور صنعت کے مشترکہ مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کرنے کے لیے انڈسٹری کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی جائے گی، جو صنعت کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور پالیسی سازی کے عمل میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

ٹیگز: