اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پرآج 13 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے قومی یومِ سوگ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا تاکہ مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
حکومت پاکستان نے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس غم کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا یقین دلایا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ قطر کی قیادت سے ملاقات کر کے سابق امیر کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گی۔