وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف ثالثی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہونگے

 وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف ثالثی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو نگے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف  آج ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی سعودی عرب جائیں گے ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قطر بحران میں ثالثی کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ایک روزہ دورے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے ۔خیال رہے چند روز قبل سعودی عرب ، مصر ، یو اے ای اور بحرین نے قطری حکومت پر دہشتگردوی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے جس کے بعد اردن اور موریتانیہ نے بھی اس موقف پر سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔